چوہے مارنے سے وزیراعظم بننے کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی، پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں کمیشن کا مطالبہ کرنے والے اس سے قبل دھاندلی کے الزام پر بنائے گئے کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں، مالاکنڈ میں صوبائی حکومت کی جانب سے کسٹم ایکٹ کا نفاذ کیا گیا
جمعیت علمائے اسلام (ف) کی خاتون رکن نعیمہ کشور خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
جمعہ 8 اپریل 2016 19:01
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی خاتون رکن نعیمہ کشور خان نے کہا ہے کہ چوہے مارنے سے وزیراعظم بننے کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی، پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں کمیشن کا مطالبہ کرنے والے اس سے قبل دھاندلی کے الزام پر بنائے گئے کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔
مالاکنڈ میں صوبائی حکومت کی جانب سے کسٹم ایکٹ کا نفاذ کیا گیا جبکہ یہاں کے اراکین قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نعیمہ کشور نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے اس ایوان میں بحث سے ثابت ہوا کہ یہی ایوان سپریم ہے۔(جاری ہے)
یہاں پر آ کر سپیکر کو مخاطب کر کے بات کرنا پڑی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی کے میں پریس کانفرنس کیوں کی جاتی ہے۔ اس وقت پاناما لیکس سے بھی اہم معاملہ مالاکنڈ میں کسٹم کے نفاذ کا ہے۔ مالاکنڈ تباہ حال ہے، یہاں سے لوگوں نے نقل مکانی کی، صوبے میں مالاکنڈ کے 80 فیصد منتخب اراکین کابینہ میں ہیں اور یہاں قومی اسمبلی میں پوائنٹ سکورنگ کے لئے اس حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس لایا گیا ہے۔ یہ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی کہتے ہیں کہ باہر سوئس بینک سرے محل شوکت خانم کے پیسے سمیت تمام پیسہ واپس آنا چاہئے۔ ہمیں مل بیٹھ کر کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم کے خاتمے کے لئے غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ سپریم ہے تو اس کی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ابھی کمیشن تشکیل بھی نہیں دیا گیا اور اس پر اعتراض اٹھانے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ کمیشن بنانے کے مطالبے کرنے والوں نے اس سے پہلے بھی ایک کمیشن بنوایا اور اس کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کوئی بھی شہری جا سکتا ہے کسی کو روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہئے کہ پاناما لیکس میں سعودی عرب، چین، پاکستان اور روس کا نام لیا جا رہا ہے کیا انہی ممالک میں کرپشن ہے، کہیں یہ پاکستان کے خلاف سازش تو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ وزارت عظمیٰ تک پہنچنے کے لئے شارٹ کٹ کے چکر میں ہیں۔ چوہے مار مہم سے وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا اس کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بنوں میں ضلعی حکومت میں کونسلر کی بولی چھ کروڑ تک گئی تاہم پھر بھی ناکامی پر ہماری جماعت کے کونسلروں پر تشدد کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا
-
عدت نکاح کیس میں جج پر اعتراض اور کیس منتقلی کی استدعا مسترد
-
افغان صوبے ہرات میں مسجد پر حملہ، چھ افراد ہلاک
-
پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات، عالمی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
-
الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.