امریکہ کی دہشتگردی کے خطرہ کے پیش نظر اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت
پاکستان کو دہشتگردی ‘ تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات کا سامنا ہے ‘ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ
ہفتہ 9 اپریل 2016 14:13
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) امریکہ نے دہشتگردی کے خطرہ کے پیش نظر اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے سفری انتباہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو دہشتگردی ‘ تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات کا سامنا ہے اور متعدد ملکی و غیر ملکی دہشت گرد گروہ پورے ملک میں رہنے والے امریکی شہریوں کیلئے ایک خطرہ ہیں۔
بیان میں کہاگیا کہ دہشتگردوں نے یونیورسٹی ‘ اسکول ‘ ریلیوں ‘ عبادت گاہوں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں بڑے بازاروں کو نشانہ بنایاامریکی شہریوں کو یاد دلایا گیا کہ 16اپریل 2015 کو 2 مسلح افراد نے کراچی میں ایک امریکی استاد کو نشانہ بنایااسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق 2016 کی ابتداء سے اب تک ایک خودکش بمبار نے کوئٹہ میں ایک ہسپتال کے سامنے حملہ کیا جس میں 15 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ‘ مسلح افراد نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کیا جس میں 22 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے اور لاہور میں ایک خودکش حملہ آور نے حملہ کیا جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق اور 340 سے زائد زخمی ہوئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.