کراچی : مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق ،5زخمی
زخمیوں میں 2 خواتین اور تین بچے شامل ، ہسپتا ل منتقل
ہفتہ 9 اپریل 2016 21:55
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) کراچی سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی ، 2 افراد جاں بحق ، 12 سے زائد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں 2 خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔گڈاپ سٹی تھانے کی حدود ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث المعصوم کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی اور جائے وقوعہ پر کہرام مچ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار افراد لہولہان ہو گئے۔(جاری ہے)
واقعہ کی اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس ، گڈاپ سٹی پولیس اور ریسکیو اداروں کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور کوچ میں پھنسے ہوئے زخمیوں کو قریب واقع نجی ہسپتال منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال منتقلی کے دوران راستے ہی میں دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں میں 2 خواتین اور تین کم سن بچے بھی شامل ہیں۔ چار زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال جبکہ دیگر کو سپر ہائی وے کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.