میرپورخاص لڑکی کے ریپ پر گرفتار ایس ایچ او فرار ہوگیا

متاثرہ لڑکی ذہنی معذور معلوم ہوتی ہے، جسے میرپور خاص میں میڈیکل چیک اپ کے لیے بھیجا گیا ایس ایس پی عثمان غنی

اتوار 10 اپریل 2016 14:41

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے ڈگری میں 20 سالہ لڑکی کے ریپ کے الزام پر معطل ہوکر گرفتارہونے والا اسٹیشن ہاوٴس آفیسر (ایس ایچ او) ڈگری محمد اسلم جمالی حیرت انگیز طور پر پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

میرپور خاص کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عثمان غنی نے بتایا کہ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو کی رہائشی 20 سالہ لڑکی کی شکایت پر ایس ایچ او محمد اسلم جمالی کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ376 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی انھوں نے بتایا کہ مذکورہ ایس ایچ او کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاادھر مقامی افراد کے مطابق مذکورہ لڑکی کچھ دن قبل لاہور کے علاقے گڑھی شاھو سے اپنے رشتے داروں کے پاس ڈگری آئی تھی اور کچھ مقامی لوگوں کے تنگ کرنے پر ایس ایچ او جمالی کے پاس شکایت درج کروانے کیلئے گئی تھی ایس ایس پی عثمان غنی کے مطابق جب ہفتے کی صبح وہ ڈگری پولیس اسٹیشن پہنچے تو مبینہ طور پر ریپ کا شکار لڑکی نے ان سے رابطہ کیا اور ایس ایچ او کے خلاف ریپ کی شکایت درج کروائی عثمان غنی نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی ذہنی معذور معلوم ہوتی ہے، جسے میرپور خاص میں میڈیکل چیک اپ کے لیے بھیجا گیا وہ اس کیس کو خود دیکھ رہے ہیں اور ملزم سزا سے نہیں بچ سکے گاانہوں نے بتایا کہ انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو بھی واقعہ سے مطلع کردیا ایس پی سیٹلائٹ ٹاوٴن جان محمد مغیری کو تفتیشی افسر مقررکرکے 3 دن میں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

متعلقہ عنوان :