ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے پاکستان سے ڈینگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکتاہے، ماہرین طب

منگل 12 اپریل 2016 14:01

فیصل آباد۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء ) پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد ، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے ماہرین طب نے بتایاہے کہ ڈینگی بخار کا باعث بننے والا ایڈیز ایجپٹی مچھر 100 میٹر تک اڑ کر جا سکتاہے جو دنیا کے 100ممالک میں ایک ہزار میٹر تک اونچے علاقوں میں پایا جاتاہے تاہم ان میں سے اکثر ممالک نے عوام کی مدد سے اس مخصوص مچھر کی افزائش کو بہت حد تک کم کر دیا ہے اس لئے اگر ہم بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو پاکستان کو بھی اس مچھر سے نجات دلانا ممکن ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مادہ مچھر میں اگر ایک دفعہ وائرس آجائے تو وہ تاحیات ڈینگی کا مرض پھیلا سکتی ہے جبکہ ڈینگی بخار مچھر کے کاٹنے کے 3 سے 7 دن میں ہوتا ہے جس سے جسم میں پلیٹ لیٹس اور خون کے سفید خلیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے تاہم یہ مچھر شدید گرمی اور سردی میں اتنا مستعد نہیں رہتا ۔

متعلقہ عنوان :