15 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں آج مردوں کے 6 اور خواتین کے 4 میچ کھیلے جائیں گے
پاکستان پولیس کا مقابلہ بلوچستان سے، سندھ کا مقابلہ خیبرپختونخوا سے، پاکستان ایئرفورس کا مقابلہ فاٹا سے، پاکستان واپڈا کا مقابلہ پنجاب سے، سندھ کا مقابلہ بلوچستان، دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان پولیس سے ہوگا
منگل 12 اپریل 2016 18:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے15 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں کے 6 ‘ خواتین کے 4 میچز آج بدھ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے مقابلوں میں پاکستان پولیس کا مقابلہ بلوچستان سے، سندھ کا مقابلہ خیبرپختونخوا سے، پاکستان ایئرفورس کا مقابلہ فاٹا سے، پاکستان واپڈا کا مقابلہ پنجاب سے، سندھ کا مقابلہ بلوچستان، دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان پولیس سے ہوگا۔
مردوں کے میچز دوپہر بارہ بجے سے شام سات بجے تک کھیلے جائیں گے ‘ خواتین کے مقابلوں میں دفاعی چیمپئن سندھ کا مقابلہ لمز یونیورسٹی سے، پاکستان واپڈا کا مقابلہ خیبرپختونخوا سے، پاکستان آرمی کا مقابلہ اسلام آباد سے جبکہ پنجاب کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا۔(جاری ہے)
خواتین کے مقابلے صبح نوبجے سے دوپہر بارہ بجے تک کھیلے جائیں گے ‘ مردوں کے ایونٹ میں نو ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چمپئن پاکستان آرمی، سندھ، پاکستان پولیس، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گروپ بی میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پنجاب اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں ‘ خواتین کے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن سندھ، پاکستان واپڈا، خیبرپختونخوا، لمز یونیورسٹی اور گروپ بی میں پاکستان آرمی، پنجاب، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
چیمپئن شپ کے فائنلز 15 اپریل کو کھیلے جائیں گے،چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی مردوں جبکہ سند ھ کی ٹیم خواتین کے مقابلوں میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.