قوم کی فکری اور روحانی تربیت کیلئے حکومتی انتظام میں چلنے والے علمی و ادبی ادارے نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ممنو ن حسین
اداروں کو پوری طرح بحال کر کے ان کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے عرفانی صدیقی سے گفتگو
منگل 12 اپریل 2016 20:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم کی فکری اور روحانی تربیت کے لئے حکومتی انتظام میں چلنے والے علمی و ادبی ادارے نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ان اداروں کو پوری طرح بحال کر کے ان کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے تا کہ یہ اپنے قیام کے مقاصد پورے کر سکیں۔
(جاری ہے)
صدر ممنون حسین نے یہ بات وزیراعظم کے مشیر اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے سربراہ عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔
صدر نے کہا کہ اردو کو دفتری زبان بنانا آئینی تقاضا ہے جس میں خاصی تاخیر ہو چکی ہے اس مقصد کے حصول کے لئے کام کی رفتار تیز کی جانی چاہئے۔ وزیراعظم کے مشیر نے صدر کو علمی و ادبی اداروں کی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا انہوں نے صدر مملکت کو بتایا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم کے افکار کو عام کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی اور اس مقصد کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ عرفان صدیقی نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ 22 اپریل سے ا سلام آباد میں میلے کا انعقاد کیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.