ملکی وسائل لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ڈاکٹر سلیم حیدر
حکمرانوں کی لوٹ مار سے سب سے زیادہ مہاجر متاثر ہوئے ہیں، امن ہی ترقی کی ضمانت ہے
جمعرات 14 اپریل 2016 21:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے جس طرح ملکی وسائل کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں ، اپیکس کمیٹی اور پاک فوج ان کی تحقیقات کرکے ان حکمرانوں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرائیں اور انہیں سخت سے سخت سز ادی جائے۔ انہوں نے کہاکہ آج پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے حکمرانوں نے سب سے زیادہ نقصان سندھ میں آباد مہاجروں کوپہنچایا۔
مہاجر جوکہ صنعت وتجارت سے وابستہ ہیں۔ آج کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے تاجر معاشی بدحالی کا شکار ہیں ۔ انہیں بھتہ گیری اور حکومتی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن کراچی آپریشن کے بعد سے کراچی میں مہاجر تاجر و صنعتکار خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھتہ خوری میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے ورنہ بعد میں جاکر یہی قوتیں پھر خطرناک صورتحال اختیارکرلیں گی۔
انہوں نے کہاکہ MIT روز اول سے کراچی سمیت سندھ میں دہشت گردی، بھتہ خوری اور لوٹ مار کیخلاف ہے اور ہم اس حوالے سے بارہا فوج کے سربراہ اور اسٹیبلشمنٹ سمیت مطالبہ کرتے رہے ہیں سندھ میں دہشت گردوں، بھتہ خوروں ، ٹارگٹ کلرز کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی تجارت اور معیشت کا دارومدار امن وامان کی صورتحال پر ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.