دھرنے سیاست مسترد ‘ پاناما پیپرز کے معاملے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے ‘ اراکین سینٹ
جمعہ 15 اپریل 2016 16:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) اراکین سینٹ نے دھرنے سیاست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما پیپرز کے معاملے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے ‘ حکومت اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ‘ سب کا احتساب ہونا چاہیے ‘ پارلیمنٹ ہی اختیارات کا منبع ہے ‘ اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
جمعہ کو سینٹ میں پاناما پیپرز کے معاملے پر پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے۔پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ یہ صرف پاکستان کے لئے نہیں بلکہ عالمی بحران ہے، ہم دولت جمع کرنے کے خلاف نہیں ہیں لیکن معاملہ اخلاقی ہے۔ جمہوری نظام کے لئے ہم نے قربانیاں دی ہیں، جیلیں کاٹی ہیں، آمریت کا مقابلہ کیا ہے لیکن احتساب سب کا ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی اختیارات کا منبع ہے، اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دھرنے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، کرپشن اور ٹیکس فراڈ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔ سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے اور کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ دھرنوں کی دھمکیاں دینے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا آئندہ بھی کریں گے۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ پاناما پیپرز کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ مسلم لیگ (ق)سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاناما آف شور کمپنیوں کا کاروبار ہوتا ہے، موسیک فونیسکا نے 20 لاکھ 14 ہزار کمپنیاں رجسٹر کرائی ہیں جن میں ایک کروڑ 15 لاکھ دستاویزات سامنے آئیں ‘ دنیا کے 21 کھرب ڈالر ان اکاؤنٹس میں چھپے ہوئے ہیں، اس پر ٹیکس 300 ارب ڈالر بنتا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات میں پاکستان کے 220 افراد کا ذکر سامنے آیا دنیا کے 143 سیاستدان ہیں ‘ پاکستان سے جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں ان کا مختلف شعبوں سے تعلق ہے جن میں دو ارکان پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر برطانیہ کے وزیراعظم نے معافی مانگی ہے ‘ آئس لینڈ کے وزیراعظم، ارجنٹائن کے صدر، ملائیشیا کے وزیراعظم کے بیٹے کا اس میں نام آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تین سکینڈل اوگرا سکینڈل، حج سکینڈل اور ایفی ڈرین سکینڈل سامنے آئے تاہم ان کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی 2014ء کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ سوئس بینکوں میں 200 ارب ڈالر پڑے ہیں، ہم یہ واپس لائیں گے تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ان 200 ارب ڈالر میں سے 97 ارب ڈالر صرف ایک بینک کریڈٹ سوئس میں پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کسی پر ذاتی حملے نہیں کرنے چاہئیں، میں اور میری پارٹی حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے حامی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ پاناما پیپرز کے معاملے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے جو قانون کی خلاف ورزی اور ٹیکس چوری سمیت تمام معاملات کی تحقیقات کرے ‘ مشترکہ پارلیمانی کمیشن عوامی سماعت کرے ‘ اس کمیشن کو مکمل اختیارات دیئے جائیں اور نیب ایف آئی اے اور دوسرے ادارے اس سے تعاون کریں ‘ انہوں نے کہا کہ اگر اس تجویز پر پیشرفت نہیں ہوتی تو سینیٹ کی اخلاقیات کمیٹی بنا دی جائے جو کم از کم اپنے ارکان پارلیمنٹ کے معاملے کی چھان بین کرے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جو ڈیکلریشن دینا ہوتا ہے اس میں یہ چیز بھی شامل کرلی جائے کہ میرا کوئی خفیہ آف شور اکاؤنٹ نہیں ہے اگر ہو تو اس کو منظر عام پر لایا جائے۔ تیسری تجویز ہے کہ مفادات کے تضادات پر قانون سازی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنا احتساب خود کرے، حکومت اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ یہ قومی، عالمی اور پاکستان کے تشخص کا معاملہ ہے، اس پر کھل کر فیصلہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.