وزارت خارجہ کی عرب ممالک اور آسیان سفیروں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستا ن میں کارروائیوں بارے بریفنگ
خطے میں امن ،استحکام کے حصول کیلئے بھارت پاکستان میں مداخلت فوری بند، جموں وکشمیر سمیت تمام متنازعہ امور حل کرے، ترجمان دفتر خارجہ
جمعہ 15 اپریل 2016 21:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان نے عرب ممالک اور آسیان کے سفیروں کو پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی کارروائیوں اور کلبھوشن یادو کے اعترافی بیانات کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عرب ممالک اور آسیان کے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو وزارت خارجہ کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے تخریب کارانہ سرگرمیوں اور دہشت گردوں کی مالی اعانت سے متعلق اعترافی بیان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بیان کے مطابق بریفنگ کے دوران سفیروں کو بتایا گیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ بھارت پاکستان میں اپنی مداخلت فوری طور پر بند کرے اور پائیدار مذاکراتی عمل کے ذریعے جموں وکشمیر سمیت تمام متنازعہ امور حل کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.