70مرتبہ تھیلسیمیا کے بچوں کیلئے اپنے خون کا عطیہ دینے والے فرمان علی کی 42ویں سالگرہ منائی گئی
ہفتہ 16 اپریل 2016 16:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) تھیلسیمیا کے بچوں کے لیے 70مرتبہ اپنے خون کا عطیہ دینے والے فرمان علی نے اپنی سالگرہ کے موقع پراس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک میں عطیہ خون کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔اس بات کا اعلان انہوں نے عمیر ثنا ڈے کیئر سینٹر میں تھیلے سیمیا کے بچوں کے ہمراہ اپنی42ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے جوائنٹ سیکریٹری عبید ہاشمی،صحافی حفیظ خٹک،ڈاکٹر سید راحت حسین،ڈاکٹر ذیشان حسین انصاری،امتیاز ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔سالگرہ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبید ہاشمی نے کہا کہ فرمان علی ہمارے معاشرے کی وہ قابل قدر شخصیت ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے،انہوں نے تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے اپنے خون کا عطیہ دے کر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے جو نوجوانوں کے لیے قابل فخر اور قابلِ تقلید ہے،انہوں نے کہا کہ عمیر ثنا فاؤنڈیشن ایسے افراد کی دل سے قدر کرتی ہے،اگر فرمان علی کا جذبہ ہمارے قوم کے نوجوانوں کے اندر بھی آجائے تو پاکستان میں عطیہ خون کی شرح میں سو فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.