مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبو ں کو جاری رکھے گی ‘ وزیر دفاع
ہفتہ 16 اپریل 2016 16:55
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبو ں کو جاری رکھے گی،سیالکوٹ کے شہریوں کو تمام ممکنہ بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کیلئے سیالکوٹ میں متعدد میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے، وزیراعظم محمدنوازشریف بہت جلد سیالکوٹ لاہور موٹر وے کا افتتاح کریں گے، سیالکوٹ میں میڈیکل کالج کا قیام شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسکا سہراوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے سر ہے ۔
ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے سیالکوٹ میڈیکل کالج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کورس مکمل کرنے والے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد بھی دی ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ضلع بھر کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں،سیالکوٹ میں 550بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال قائم کیا جائے گا اور ہیڈ مرالہ میں انجینئرنگ کا سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا جہاں پر طلباء کو انجینئرنگ کے شعبے میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے سازو سامان کے حوالے سے سیالکو ٹ پاکستان کا ایک اہم صنعتی شہر ہے جس کی مصنوعات دنیا بھر میں مشہور ہیں ،وفاقی وزیر نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں سٹرکوں کا جال بچھانے کیلئے اربوں روپے کے فنڈزمختص کیے گئے ہیں جس کیلئے 11ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ میں رنگ روڈ کی تعمیر جاری ہے جبکہ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ اور گوجرانوالہ پسرور روڈ پر بھی کام جاری ہے،انہوں نے کہا کہ بہت جلد وزیراعظم محمد نوازشریف سیالکوٹ لاہور موٹر وے کا افتتاح کریں گے ،وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قیام میں چیمبر آف کامرس نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.