ملکی ترقی کیلئے جنوبی ایشائی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دیاجائے ، الیاس مجید شیخ
علاقائی تجارت پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کیلئے مفید ثابت ہو گی ،چیئرمین بزنس پروموشن کونسل
پیر 18 اپریل 2016 17:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) بزنس پروموشن کونسل کے چیئرمین اورلاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ممبرایگزیکٹوکمیٹی الیاس مجید شیخ نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے پر قابو پانے کیلئے پاکستانی حکومت جنوبی ایشائی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دے کیونکہ دنیا کے متعدد اکنامک بلاک علاقائی تجارت کو فروغ دیکر اپنے ممالک کیلئے فوائد حاصل کر رہے ہیں لہذا علاقائی تجارت پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کیلئے مفید ثابت ہو گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غربت کم کئے بغیر جنوبی ایشیاء کی ترقی ممکن نہیں ہے اس کیلئے علاقائی تجارت سب سے آسان اور سستا زریعہ ہے،بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے اور انھیں بے روزگاری و انتہا پسندی سے بچانے کیلئے اقتصادی ترقی ضروری ہے جس کی کنجی جنوبی ایشائی ممالک کے مابین تجارت ہے ، لہذا پاکستانی حکومت جنوبی ایشائی ممالک کے ساتھ ملکر کسٹمز کے طریقہ کار کو ہم آہنگ بنانے اور تمام نان ٹیرف رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سنجیدہ کو ششیں کرے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.