پانامہ لیکس کے حوالے سے انکوائری کمیشن پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں،جلد نتیجہ سامنے آجائیگا،امریکہ پانامہ لیکس کے ذریعے اپنے ناپسندیدہ ممالک میں تقسیم پیدا کرنا چاہتا ہے،سی پیک اور ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد روکنے کیلئے سازش کی جارہی ہے،پانامہ لیکس کا سارا شور شرابہ ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ہے،کروڑوں عوام کی دعائیں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں جلد واپس آکر ترقی کا عمل جاری رکھیں گے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ خان کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 18 اپریل 2016 18:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے انکوائری کمیشن پر اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں،جلد نتیجہ سامنے آجائیگا،امریکہ پانامہ لیکس کے ذریعے اپنے ناپسندیدہ ممالک میں تقسیم پیدا کرنا چاہتا ہے،سی پیک اور ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد روکنے کیلئے سازش کی جارہی ہے،پانامہ لیکس کا سارا شور شرابہ ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ہے،کروڑوں عوام کی دعائیں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں جلد واپس آکر ترقی کا عمل جاری رکھیں گے۔
پیرکو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہاکہ وزیراعظم کی عدم موجودگی میں مسلم لیگ (ن) سے ہی کسی نے ذمہ داری ادا کرنی ہے کیا پیپلز پارٹی میں سے کسی کو ان کی جگہ بٹھادیں، پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں امید ہے کل تک اس کی قلعی کھل جائے گی،اپوزیشن کی پانامہ لیکس کی انکوائری کے حوالے سے مختلف آراء سامنے آرہی ہیں،جلد نتیجہ سامنے آجائیگا پانامہ لیکس ایسے ممالک جو امریکہ کے منظور نظر کیس ہیں ان کو ملوث کرکے وہاں پر تقسیم پیدا کی جارہی ہے دنیا کی امریکہ میں ہے لیکن پانامہ لیکس میں وہاں سے کسی کانام نہیں آیا،ماضی کا دھرنا ایک بین الاقوامی سازش تھی اب سی پیک پر عملدرآمد ہو رہاہے تو ترقی روکنے کیلئے سازش آگئی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.