پاک چین اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل کیلیئے تسلی بخش انتظامات کیئے جائیں ، میاں زاہد حسین
ملک میں اقتصادی ترقی کے پیش نظر ایندھن اور لبریکینٹس کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنایاجائے پاک ایران بارڈر پر لبریکینٹس اور آئل کی ا سمگلنگ میں کمی، آمدنی میں تین سو فیصد اضافہ ہوا ہے،صدرپاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس
بدھ 20 اپریل 2016 18:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل کیلیئے تسلی بخش انتظامات کیئے جائیں۔ راہداری پر کام کو کسی قسم کے خلل سے بچانے اور لگاتار آپریشنز کیلیئے پاکستان کے مختلف علاقوں خصوصاًگلگت بلتستان میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھائی جائے جو اس وقت تشویشناک حد تک کم ہے۔
اسکے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کا نوٹس لیا جائے جبکہ ملک میں لبریکینٹس کے متوقع بحران کا نوٹس لیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں اس وقت آئل اسٹوریج کی استعداد چند روز کی ہے جسے کم از کم دو ماہ تک ہنگامی بنیادوں پر بڑھایا جائے تاکہ اقتصادی ترقی کا عمل متاثر نہ ہو جبکہ ایمرجنسی میں عوام اور فوج کو ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.