چھوٹو گینگ کے لیڈر سمیت 13 ڈاکوؤں نے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیئے ، جنرل عاصم سلیم باجوہ
یرغمال بنائے گئے 24 پولیس اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے ، گینگ کے تمام ڈاکوؤں کی گرفتاری یا موت تک گھیراؤ جاری رہے گا ، ملک میں کہیں بھی نو گو ایریا ہوا تو اسے ختم کرینگے ،آرمی چیف نے کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
بدھ 20 اپریل 2016 19:38
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کے لیڈر سمیت 13 ڈاکوؤں نے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، یرغمال بنائے گئے 24 پولیس اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے ، گینگ کے تمام ڈاکوؤں کی گرفتاری یا موت تک گھیراؤ جاری رہے گا ، ملک میں کہیں بھی نو گو ایریا ہوا تو اسے ختم کرینگے ۔
بدھ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ آپریشن ضرب آہن بغیر کسی نقصان کے مکمل کر لیا گیا ہے اور چھوٹو سمیت 13 ڈاکوؤں نے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال لئے ہیں ۔ یرغمال بنائے گئے 24 پولیس اہلکاروں کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ چھوٹو گینگ کے ارکان کے اہلخانہ کو بھی جزیرے سے نکال لیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ جزیزیرے میں بڑے بڑے بنکرز بنے ہوئے تھے ہمیں واضح ہدایات تھیں کہ چھوٹو گینگ کے ساتھ عورتیں اور بچے بھی ہیں اس لئے ہم نے بغیر کسی نقصان کے آپریشن مکمل کیا ۔
بازیاب ہونیوالے پولیس اہلکار بھی ہمارے پاس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کے اہلخانہ میں 24 خواتین 44 بچے اور 4 بزرگ شامل ہیں اور ان کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ زیر تحویل چھوٹو گینگ کے ارکان سے مکمل تفتیش کی جائیگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ گینگ کے تمام ڈاکوؤں کی گرفتاری یا موت تک گھیراؤ جاری رہے گا یہ علاقہ نو گو ایریا بن چکا تھا چھوٹو گینگ کے تمام ٹھکانوں کو مکمل صاف کریں گے اور ملک میں کہیں بھی نو گو ایریا ہوا تو اسے ختم کرینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف نے کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.