حکومت نے پاکستان بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منصوبہ بندی کر لی
تمام پبلک سکولوں میں گریڈ ایک سے پانچ تک کے طلبہ کو ’ناظرہ قرآن ‘پڑھایا جائے گا ٗ انجینئر بلیغ الرحمن
بدھ 20 اپریل 2016 20:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) حکومت نے پاکستان بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تمام پبلک سکولوں میں گریڈ ایک سے پانچ تک کے طلبہ کو ’ناظرہ قرآن ‘پڑھایا جائے گا جبکہ گریڈ چھ سے گریڈ 10کے طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی مکمل تعلیم دی جائے گی ۔
وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے یہ باتیں الھدیٰ انٹرنیشنل سکول کی جانب سے پاک چین دوستی سینٹر میں منعقدہ چوتھے سالانہ ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیں۔وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے ذریعے تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے بچوں کی تعلیم کی ضرورت اور اور ان کی تحقیق اور مختلف مضامین اور فیلڈزمیں گہرے مطالعے اور آئیڈیاز متعارف کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے پر بھی زور دیا ۔
ایس ڈی جیز کے بارے میں وزیر مملکت نے بتایا کہ ڈراپ آؤٹ کی شرح کم ہو رہی ہے اور تعلیمی بجٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں تعلیمی منظرنامہ بہتر ہو رہا ہے اور ہم سب کو مل کر اس کو بہتر بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ وزیر مملکت نے پاکستان کے نوجوانوں کی تعلیم میں نجی سکولوں کے کردار کو سراہا۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.