چترال کو گلگت بلتستان سے ملانے والی واحد سڑک کھول دی گئی
بدھ 20 اپریل 2016 22:25
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) چترال ضلعے کو گلگت بلتستان سے ملانے والی واحد سڑک بدھ کے روز کھول دیا گیا۔ جو کہ شندور ٹاپ میں برف کی وجہ سے گزشتہ چار مہینوں سے بند تھی۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے آن لائن کو بتایاکہ اپر لاسپور سے شندور ٹاپ تک سڑک پر پڑی ہوئی برف اور متعدد مقامات پر برفانی تودے اور دوسرے رکاوٹیں ہٹانے کے بعد سڑک کو بھاری اور ہلکی دونوں قسم کی گاڑیوں کے لئے کھول دی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ اس سال موسم کے دوران شندور ٹاپ پر ذیادہ مقدار میں برف پڑگئی تھی جبکہ موسم بہار کے آغاز سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی وجہ سے اس اہم اور حساس نوعیت کی سڑک کو کھولنے میں دشوار ی پیش آرہی تھی لیکن محکمہ کے اہلکار دن رات کی محنت سے اسے کھولنے میں کامیاب ہوگئے۔(جاری ہے)
درین اثناء پی۔ کے 90-چترال ٹو(سب ڈویژن مستوج) سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے شندور ٹاپ روڈ کو کھولنے پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی ایک بڑی کمیونٹی گلگت بلتستان میں پھنس گئی تھی جوکہ محنت مزدوری کے بعد چترال آنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہاکہ چند دنوں بعد مستوج اور گلگت کے درمیان چلنے والی ناردرن ایریا ٹرانسپورٹ کمپنی (نیٹکو) کی بس سروس بھی شروع ہوجائے گی۔ اُدھر کالاش وادی بمبوریت روڈ بھی بدھ کے روز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے تیسری مرتبہ کھول دی گئی جبکہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ بند ہونے پر کھول دیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.