بجٹ کو بزنس کمیونٹی کی تجاویز کی بنیادپر تیار کیا جائے بجٹ صحیح معنوں میں کاروبار دوست ثابت ہو سکے ‘طاہر جاوید
حکومت برآمدی سیکٹر کو زیرو ریٹیڈ کر دے مصنوعات پر مختلف قسم ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کا بوجھ کم ہو سکے ،پیداواری لاگت نیچے لائی جا سکے
جمعرات 21 اپریل 2016 18:01
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے لیے حکومتی کاوشوں اور تدابیر کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا ہے کہ موجودہ بجٹ کے لیے ملک بھر کے ایوانہائے صنعت و تجارت کی تجاویز آئندہ بجٹ کو سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے سلسلے میں نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہیں․ اس لیے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ کو بزنس کمیونٹی کی تجاویز کی بنیادپر تیار کیا جائے تاکہ بجٹ صحیح معنوں میں کاروبار دوست ثابت ہو سکے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کاروباری طبقہ کو ایک بار پھر دوہرایا ہے کہ ملکی برآمدات کو سہارا دینے اور ان میں اضافہ اسی صورت ممکن ہو سکے گا کہ مصنوعات کا معیار بہتر سے بہتر ہو لیکن ان کی پیداواری لاگت نیچے لائی جائے ۔(جاری ہے)
ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کے مینوفیکچرر معیاری مصنوعات تیار کرنے میں کسی سے کم نہیں ہیں تاہم پیدا واری لاگت نیچے لانے کے لیے حکومت برآمدی صنعتوں کے لیے بجلی اور گیس کے نرخ کم کردے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت برآمدی سیکٹر کو زیرو ریٹیڈ کر دے تاکہ مصنوعات پر مختلف قسم ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کا بوجھ کم ہو سکے اور ان کی پیداواری لاگت نیچے لائی جا سکے ۔ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں حکومت صنعتی مقاصد کے لیے منگوائے جانے والے پلانٹ ور مشینری پر درآمدی ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس ختم کر دے تو صنعتکاری کرنا آسان اور سستا ہو جائے گا جس سے ملکی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ درآمدات کے لیے صرف صنعتی مقاصد کے لیے پلانٹ اور مشینری اور ان کے نہایت ضروری خام مال پر اکتفا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کھانے پینے پہننے اور روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اشیا کے سلسلے میں اندرون ملک تیار ہونے والی مصنوعات پر اکتفا کو رواج دیا جائے ۔ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ سمگلنگ اور انڈرانوائسنگ ملکی صنعت اور جائز کاروبار کے لیے زہر قاتل ہیں اس لیے موجودہ بجٹ میں انہیں روکنے کا اہتمام کیا جاے ۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.