آئندہ رمضان میں حکومت یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے بنیادی ضرریات کی اشیاء پر ایک ارب سے زائد روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی،وفاقی وزیر رئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی
جمعرات 21 اپریل 2016 18:22
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ آئندہ رمضان میں حکومت یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے بنیادی ضرریات کی اشیاء پر ایک ارب سے زائد روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ یہ سبسڈی ملک میں پانچ ہزار سے زائد یوٹیلٹی سٹورزپر دستیاب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین میں امتیازی کارکردگی کی شیلڈز اور سرٹیفیکٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی ہماری حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ حکومت یوٹیلٹی سٹورز کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے اسے عالمی سطح کے اداروں کے برابر لانا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں اقدامات کا آغاز پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔(جاری ہے)
بعد ازاں ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز گلزار شاہ نے وفاقی وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ادارے کی تعمیر نو کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے ادارے کی کمپیوٹرائزیشن، رمضان پیکیج، دیگر اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور دیگر انتظامی امور سے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے ایم ڈی کے اقدامات کی تعریف کی اور ادارے کی تعمیر نو کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے وفاقی وزیر کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور ادارے کی بحالی کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ یوٹیلٹی سٹورز کی انتظامیہ آئندہ ہفتے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ بھی دے گی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر یوٹیلٹی سٹورز کے افسر ارشد چیمہ کی تعریف کی جنہوں نے کوئٹہ ریجن میں نامساعد حالات کے باوجود کروڑوں روپے کی خورد برد کا سراغ لگایا اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے سامنے لے آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.