پانی، پہاڑ، جنگلات، ہریالی اور صحرا کو اصل روح کے ساتھ قائم رکھنا ہی زمین سے محبت کا نام ہے، محمد شہباز شریف
ہمیں انفرادی و اجتماعی سطح پر زمین سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ماحول کو آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرنا ہے، زمین ہمارے پاس آنے والی نسلوں کی امانت ہے، کرہ ارض کو محفوظ بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب کا ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر پیغام
جمعرات 21 اپریل 2016 21:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ ارتھ ڈے منانے کا آغاز ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں آگہی پھیلانے کے لئے کیا گیا تھا اور یہ دن منانے کا مقصد زمین کی بقا کو دوام بخشنے کے لئے شعور اجاگر کرنا ، ماحولیات کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانا اور زمین کو درپیش خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔
ورلڈ ارتھ ڈے کی علامتی تحریک کا اصل مقصد عوام میں اپنے ماحول سے دوستی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دن ہمیں ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ پانی، پہاڑ، جنگلات، ہریالی اور صحرا کو اصل روح کے ساتھ قائم رکھنا ہی زمین سے محبت کا نام ہے۔(جاری ہے)
ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئی ہیں۔
ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پراپنے ماحول کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرناہے۔انہوں نے کہا کہ زمین ہمارے پاس آنے والی نسلوں کی امانت ہے لیکن ماحولیاتی آلودگی کے باعث یہ اپنی بقا کے حوالے سے خدشات کا شکار ہے۔حکومت اپنے ادارہ جاتی میکانزم کی مدد سے دنیا کو آلودگی سے پاک جگہ بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔انسان کے غیر ذمہ داررانہ رویہ کے باعث جہاں قدرتی وسائل کم ہو رہے ہیں وہاں ماحول بھی آلودہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس دن کاتقاضا یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کرہ ارض کو محفوظ بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں اور اس ضمن میں درست سمت میں مشترکہ اقدامات اٹھائے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.