کرپشن کیخلاف جنرل راحیل شریف کا سب سے بڑا قدم، چودھری پرویزالٰہی اور علی ظفر کا وکلاء کنونشن میں خراج تحسین
صدر لاہور بار ارشد جھوجہ، سیکرٹری ہائیکورٹ بار انس غازی اور پاکستان مسلم لیگ کے حمایت یافتہ دیگر منتخب عہدیداروں کی کنونشن میں شرکت
جمعرات 21 اپریل 2016 22:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن کیخلاف سب سے بڑا قدم اٹھایا ہے جو قابل تحسین ہے۔ وہ یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں وکلاء کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے احتساب کا عمل اپنے ادارے سے شروع کر کے ثابت کر دیا کہ وہ کرپشن سے پاک پاکستان اور سب کے احتساب کے حق میں ہیں، پانامہ لیکس والے اور سہولت کار بھی انشاء اﷲ جلد شکنجے میں آئیں گے، تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ بار کی سفارشات کی پرزور حمایت کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام منعقدہ وکلاء کنونشن میں صدر لاہور بار ارشد جھوجہ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار انس غازی اور پارٹی کے حمایت یافتہ دیگر بار ایسوسی ایشنز کے منتخب عہدیداروں کے علاوہ ڈاکٹر خالد رانجھا، رافع احمد خان، محمد عالمگیر، جہانگیر اے جھوجہ، تابندہ اسلام، جسٹس (ر) نذیر احمد غازی، رائے بشیر، نادر دوگل، چودھری عبدالرزاق، اسلم زار، میاں منیر، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، حسن اختر موکل سمیت وکلاء رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.