پاکستان پیپلزپارٹی کاآرمی چیف کی جانب سے کرپشن میں ملوث اعلی افسران کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم
فوج میں احتساب کا مضبوط اور منظم نظام قائم ہے، اعلی فوجی افسران کے خلاف کارروائی کوئی نہیں بات نہیں ہے،میر اعجاز حسین جکھرانی،عمران ظفر لغاری ودیگر کا بیان
جمعرات 21 اپریل 2016 22:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی،عمران ظفر لغاری اور نذیر احمد بگھیونے اپنے کرپشن میں ملوث اعلی افسران کے خلاف کارروائی کرنے پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی تعریف کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ فوج میں احتساب کا مضبوط اور منظم نظام قائم ہے اور اعلی فوجی افسران کے خلاف کارروائی کوئی نئی بات نہیں ہے، تاہم یہ ضرور ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں پہلی بار منظر عام پر آرہی ہیں جس سے عوام میں مثبت تاثر پیدا ہورہا ہے۔
اعلی فوجی افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کو سامنے رکھتے ہوئے انھوں نے ن لیگ کی حکومت پر زور دیا ہے کہ آرمی چیف کے اقدامات کو سامنے رکھتے ہوئے احتساب کے لیے قائم ادارے کو منظم انداز میں متحرک کیا جائے کیونکہ آج پورے ملک سے ہر شعبے میں احتساب کا مطالبہ سامنے آرہا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ احتساب کیلئے ادارہ قائم ضرور ہے مگر احتساب صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی کیا جاتا ہے ۔
پیپلز پارٹی مدتوں سے احتسابی عمل کا شکار ہے 3برس میں احتساب کے نام پر صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ کا احتساب ہورہا ہے جس سے سندھ میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ن لیگ کی وفاقی حکومت سے بارہا مطالبہ کر چکی ہے کہ احتسابی عمل کو شفاف بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ جس طرز پر فوج میں احتسابی عمل جاری رہتا ہے اسی طرز پر عدلیہ میں بھی یہ ادارہ قائم کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر صاف وشفاف تحقیقات ہونی چاہئے، تاکہ کوئی بھی احتساب سے نہ بچ سکے،تاکہ کرپشن سے پاک معاشرہ کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.