طالبات اور اساتذہ کا پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعہ 22 اپریل 2016 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول‘ مزنگ‘ فین روڈ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فار بوائز‘ شالیمار سکیم‘لاہور‘گورنمنٹ شیخ سردار محمد گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ لاہور‘گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘ کھمبہ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سنت نگر‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد715 تھی ۔