پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر نے پی ایچ ڈی میں بہترین ریسرچ پر بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایاز احمد نے پی ایچ ڈی میں بہترین تحقیق کرنے پر بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل جرنل آف آپریشنز اینڈ پروڈکشن مینجمنٹ کی ادارتی ٹیم نے ڈاکٹر ایاز احمد کے تحقیقاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد آپریشنز و پراڈکشن مینجمنٹ کی کیٹگری میں ایمرلڈ/ ای ایف ایم ڈی آوٹ سٹینڈنگ ڈاکٹورل ریسرچ ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا ہے۔

ایمرلڈ گلوبل ایوارڈ برسلز میں قائم یورپین فاونڈیشن فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے پیش کئے جاتے ہیں جو کہ یورپین کوالٹی امپرومنٹ سسٹم کو دیکھتی ہے۔ ڈاکٹر ایاز احمد کی یہ کامیابی نہ صرف انسٹی ٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ بلکہ پنجاب یونیورسٹی کے لئے بھی باعث اعزاز ہے کیونکہ اس مقابلے میں دنیا بھر سے محققین نے حصہ لیا ہے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس شاندار کامیابی پر ڈاکٹر ایاز احمد کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :