پی ٹی آئی کا پانامہ لیکس کمیشن کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ٹی او آر بناکر حکومت کو دینے کا فیصلہ ‘ ذرائع

سیاسی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی کل پیر سے سے اپوزیشن جماعتوں سے ٹی او آر مرتب کرنے کیلئے رابطوں کا آغاز کرینگے

اتوار 24 اپریل 2016 15:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کمیشن کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ٹی او آر بناکر حکومت کو دینے کا فیصلہ کرلیا،پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی کل ( پیر ) سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پانامہ لیکس کمیشن کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ٹی او آر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی او آر مرتب کرنے کے لئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی کل پیر سے سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کریں گے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے مرتب کردہ ٹی او آر حکومت کو دئیے جائیں گے