آرمی چیف کی شاہ عبداﷲ سے ملاقات ، دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی سلامتی بارے تبادلہ خیال
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں، شاہ عبد اﷲ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات شراکت داری میں بدل رہے ہیں، اردن کے حکمران اور جنرل راحیل شریف میں اتفاق
منگل 26 اپریل 2016 22:10
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اردن کے حکمران شاہ عبداﷲ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اردن کے حکمران شاہ عبداﷲ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سلامتی میں تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر بھی گفتگو کی گئی ۔ شاہ عبداﷲ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کی علاقائی استحکام کے لئے کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں ۔(جاری ہے)
دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور اردن کے تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو اب شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں ۔
قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اردن میں شاہ عبداﷲ خصوصی آپریشنز تربیتی مرکز کادورہ کیا اور اردن کی سپیشل آپریشنز فورسز کی مشقوں کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف جو ان دنوں اردن کے سرکاری دورے پر ہیں نے شاہ عبداﷲ خصوصی آپریشنز تربیتی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں اردن کی خصوصی آپریشنز فورسز کی فیلڈ مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مشقوں میں شریک نوجوانوں کے اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہا اور سپیشل آپریشنز فورسز کی تربیت گاہ میں موجود سہولتوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اردن انسداد دہشت گردی آپریشنز میں ایک دوسرے کے تجربات کا تبادلہ کرتے اور ان سے استفادہ حاصل کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.