کرپشن سے ملک کوپاک کرنے کے لئے بہتر قیادت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،شاہ محمود قریشی

منگل 26 اپریل 2016 22:57

سجاول( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرپشن سے ملک کوپاک کرنے کے لئے بہتر قیادت فراھم کرنے کے لئے کوشاں ہیں کراچی سے بدین ریلی کے دوران راستے میں سجاول میں پبلک پارک پر استقبالی کیمپ سے مختصر خطاب میں انہوں نے کہاکہ ملک کے پسے ہوئے طبقے سے میرا سوال ہے کہ پانامالیکس میں جن لوگوں کا نام آیاہے ان کا احتساب ہونا چاہئے یانہیں اگر احتساب چاہتے ہو تو پی ٹی آئی کا پیغام ہر جگہ پہنچاؤ، ہمارا یہ کارواں ملک کے ہر حصے میں پہنچے گا اور ملک کو ایک اچھی قیادت لانے کی کوشش کرے گا، اس موقع پر ان کے ساتھ عارف علوی، حلیم عادل شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ، بعد ازاں وہ بدین کے لئے روانہ ہوگئے، ان کے استقبال کے لئے کارکنان کئی گھنٹوں سے پبلک پارک پر جمع تھے ۔

متعلقہ عنوان :