علمی وسائنسی اداروں کو جدید خطوط پر استور کرنے کے لئے روایتی اور تقلیدی تصورات کی بجائے جدید دنیا کی ترقی اور ایجادات سے بھرپور استفادہ کیا جائے، سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی درس وتدریس کے ساتھ ساتھ تحقیق اور سماجی زندگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی نظر رکھتی ہے جس کے نتیجے میں بہت قلیل مدت میں پذیرائی حاصل کی،
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاسردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں پہلی دوروزہ انٹرنیشنل سوشل سائنسز کانفرنس سے خطاب
منگل 26 اپریل 2016 22:59
کوئٹہ۔ 26اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کسی بھی حقیقت تک رسائی حاصل کرنے کے لئے انسان مفروضہ سے ابتدا کرتا ہے اگر مفروضہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر نہ ہو تو حقیقت تک پہنچنا مشکوک ہوجاتا ہے۔ ضرورت ہے کہ مفروضہ کا آغاز کرتے ہوئے سائنسی انداز فکر اختیار کیا جائے اور معارضی سچائی پر نظر رکھی جائے۔
مفروضوں کو بدلنے سے نئے حقائق بھی دریافت کئے جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں پہلی دوروزہ انٹرنیشنل سوشل سائنسز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے انٹرنیشنل سوشل سائنسز کانفرنس میں سائنسدانوں اور محققین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پرمغز تحقیقی مکالوں سے انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے، سماجی مسائل ومشکلات کی نشاندہی کرنے اور ان کا پائیدار حل تلاش کرنے میں مدد ورہنمائی مل جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.