عالمی کتب دن کی مناسبت سے جامعہ بلوچستان میں 28اپریل کوایک آگاہی واک منعقد ہو گی

منگل 26 اپریل 2016 23:01

کوئٹہ۔ 26اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء) عالمی کتب دن کی مناسبت سے جامعہ بلوچستان میں 28اپریل کوایک آگاہی واک کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارت وال جبکہ اعزازی مہمان جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال ہونگے۔

(جاری ہے)

عالمی کتب دن کی مناسبت سے ایک ریلی نکالی جائے گی اور کتابوں کی اہمیت اور ہمارے معاشرے میں انکے اثرات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں تعلیمی ماہرین، ادیب جن میں منیر احمد بادینی، ڈاکٹر شاہ محمد مری، عابد شاہ عابد، سرور جاوید، زولفقار شہزادہ سمیت دیگر شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :