مسلم لیگ ن کرپٹ لوگوں سے ووٹ کے ذریعے انتقام لے گی، ،اب پیسوں کی سیاست ختم اور نواز شریف کی سیاست کا وقت آگیا ہے،میرٹ،ترقیاتی کاموں اوریونیورسیٹیوں کے قیام کی سیاست ہوگی،پیپلز پارٹی کی حکومت نے چپڑاسی سے پروفیسر تک کی نوکریاں بیچیں
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کا مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب، باغ میں 50 کلومیٹر روڈز کی فوری مرمت اور نئی سڑکوں کی تعمیر کا اعلان
جمعرات 28 اپریل 2016 19:24
باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی ،مخالفین ورکرزکنونشنز سے ہی خوفزدہ ہوگئے ہیں، اب پیسوں کی سیاست کا وقت ختم اور نواز شریف کی سیاست کا وقت آگیا ہے،اب میرٹ،ترقیاتی کاموں اوریونیورسیٹیوں کے قیام کی سیاست ہوگی،مسلم لیگ ن کرپٹ لوگوں سے ووٹ کے ذریعے انتقام لے گی،پیپلز پارٹی کی حکومت نے چپڑاسی سے پروفیسر تک کی نوکریاں بیچیں،یونیورسیٹیوں کے چانسلرز تک کو پیسے لیکر بھرتی کیا گیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن یونیورسیٹیوں میں غیرقانونی بھرتیوں کا نوٹس لے اور اس حوالے سے تحقیقات کرے۔
وہ جمعرات کو باغ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں آزاد جموں و کشمیر میں انتقام کی سیاست ہوئی موجودہ حکومت نے یونیورسیٹیوں میں بھی کرپشن کی،انہوں نے کہا کہ وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو 3سال ہو گئے مگر ہم نے انتقامی سیاست نہیں کی،اور بلاجواز کسی پر انتقامی سیاست کرتے ہوئے مقدمات نہیں بنائے ،انہوں نے کہا کہ آج باغ کے لوگوں نے مسلم لیگ ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے انتقامی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تو ابھی الیکشن سے قبل آزاد کشمیر میں کنونشنز کا انعقاد کر رہی ہے مگر مخالفین ورکرزکنونشنز سے ہی خوفزدہ ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آزاد جموں وکشمیر کی آمدن 18ارب سے کم ہو گئی ،آج آزاد کشمیر حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ آزاد کشمیر حکومت کے پاس وزیروں اور مشیروں کی لمبی فہرست ہے مگر انہوں نے خطے کی بہتری کے اقدامات کی بجا ئے انتقامی سیاست کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.