وزیراعلیٰ کی قرضے معاف کرانے اور قومی دولت لوٹنے والوں پر کڑی تنقید اپنی ’واری‘ چاہنے والوں کی منافقت اور دوغلا پن آشکار ہو گیا
جمعرات 28 اپریل 2016 19:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انڈسٹریل سٹیٹ رحیم یار خان کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں قرضے معاف کرانے اور قومی دولت لوٹنے والوں پر کڑی تنقید کی اور ان عناصر کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب ماضی کے ڈکٹیٹر مشرف کے خلاف کارروائی شروع ہوئی تو اس وقت یہ عناصر چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، صرف اکیلے مشرف کے خلاف نہیں اور اب ہم جب کہہ رہے ہیں کہ سب کا احتساب ہونا چاہیئے تو یہ عناصر ایک ہی رٹ لگا رہے ہیں کہ صرف وزیراعظم اکیلے کا احتساب ہو۔
یہ ان کی منافقت اور دوغلاپن ہے حالانکہ وزیراعظم کا نام پانامہ لیکس میں شامل ہی نہیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پرجوش خطاب میں کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ آج کچھ لوگ افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ وہ عناصر ہیں جو اپنی’’ واری‘‘ چاہتے ہیں۔ ان کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ ’’او ساڈی واری آن دیو میاں صاحب‘‘ جس پر حاضرین نے دل کھول کر تالیاں بجائیں۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.