نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے 25طلباء نے بھوک ہڑتال شروع کردی

جمعہ 29 اپریل 2016 17:41

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں رواں برس فروری میں شہید کشمیری نوجوان محمد افضل گور و کی برسی کے حوالے سے پروگرام کے انعقاد کی پاداش میں چند طلباء کو سزا دیے جانے کیخلاف یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق 9فروری کو منعقد کی جانے والی اس تقریب میں بھارت مخالف نعرے لگائے گئے تھے جبکہ تقریب کے مقررین نے محمد افضل گورو کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں دی گئی پھانسی پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے طلباء نے بدھ کی درمیانی رات کو گنگا دھابا سے انتظامیہ بلاک تک مشعل بردار جلوس نکالا جس کے بعد بھوک ہڑتال شروع کی گئی۔ بھارتی پولیس نے محمد افضل گورو کے حوالے سے پروگرام منعقد کرنے کی پاداش میں یونیورسٹی کی سٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار ، طالب علم عمر خالد انر بھان بٹہ چاریہ کو گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا گیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے چند روز قبل ایک پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر کنہیا کمار ، عمر خالد اور متعدد دیگر طلباء کو مختلف سزائیں دیں جس کیخلاف طلباء نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :