وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی صورتحال ، امن و امان اور سیکورٹی کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال ،وزیر اعلی نے اڈیالہ جیل میں ایم کیو ایم کی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے ہوم سیکرٹری کو تحقیقات کا حکم دے دیا،وفاقی حکومت نے بھی ویڈیو کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ۔چوہدری نثار علی خان
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 اپریل 2016 19:24
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2016ء) : وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال، امن عامہ اور سیکورٹی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
وفاقی وزیر داخلہ نے اڈیالہ جیل میں ایم کیو ایم کے حوالے سے مبینہ ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ پر وزیر اعلی سے بات کی اور بتایا کہ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔
وزیر اعلی شہباز شریف نے بھی مبینہ ویڈیو بنائے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ملاقات میں طے پایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مبینہ ویڈیو بنائے جانے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.