اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں معیشت کو فروغ حاصل ہو گا،موڈیز
ہفتہ 30 اپریل 2016 18:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معیشت کو فروغ دے گا،جس سے ملک میں نئی سرمایہ کاری کے راستے کھلیں گے۔ موڈیز انویسٹرز سروس کی جاری رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معیشت کو فروغ دے گا۔(جاری ہے)
عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بی تھری پر برقرار رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور توانائی کے شعبے میں بہتری آنے سے کاروباری ماحول میں بہتری آئے گی جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔موڈیز کے مطابق موجودہ حکومت کی طرز حکمرانی کمزور ہے مگر اس میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں سرکاری قرضوں کا بوجھ اور سیاسی رسہ کشی کو معیشت کے لیے چیلنج قرار دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق مجموعی سرکاری قرضوں میں بیرونی قرضوں کا تناسب کم تو ہوا ہے جبکہ محدود ٹیکس آمدن مالیاتی لحاظ سے کمزور پوزیشن دکھا رہی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.