پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی
شہر میں پارکنگ پلازوں کے فقدان کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا‘ پارکنگ کمپنی شہریوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہے ‘شہر کی تمام بڑی مارکیٹوں میں پارکنگ کے لئے کوئی مناسب انتظام نہیں
ہفتہ 30 اپریل 2016 19:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں پارکنگ پلازوں کے فقدان کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ پارکنگ کمپنی شہریوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے شہر کی تمام بڑی مارکیٹوں میں پارکنگ کے لئے کوئی مناسب انتظام نہیں، تاجر اور گاہک سڑکوں پرگاڑیاں کھڑی کر دیتے ہیں۔
پارکنگ کمپنی تا حال کسی بھی جگہ پر پارکنگ پلازہ تعمیرنہ کر سکی ،پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کے منصوبے فائلوں کی نذر ہو کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پارکنگ کمپنی کے شہر کی تمام بڑی مارکیٹوں میں پارکنگ پلازے بنانے کے بلندو بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور 6ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجودشہر کی کسی بھی بڑی مارکیٹ میں کوئی پارکنگ پلازہ شروع نہ کیا جا سکا جبکہ کچھ عرصہ پہلے شہر کی بڑی مارکیٹوں شاہ عالم مارکیٹ ،نیلا گنبد،نقی مارکیٹ،ایوان عدل ، اچھرہ ، ہال روڈ،اور شہر کی دوسری بڑی مارکیٹوں میں پارکنگ پلازے تعمیرکرنے کے اعلان کئے گئے تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.