پاکستان میں جمہوریت نہیں جمہوری آمریت ہے،عمران خان
جمہوریت کی باتیں کرنے والوں کی جمہوری آمریت مشرف سے بھی بدتر اور ظالم ہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو
ہفتہ 30 اپریل 2016 22:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) پاکسان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں جمہوری آمریت ہے۔ جمہوریت کی باتیں کرنے والوں کی جمہوری آمریت مشرف سے بھی بدتر اور ظالم ہے ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو سے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جمہوریت نہیں ہے مشرف بھی کہتا تھا کہ ملک میں جمہوریت ہے انہوں نے کہا کہ آج کی جمہوریت مشرف کے زمانے کی آمریت سے بدتر ہے مشرف کے دور میں سیاسی کارکنوں پر اتنے حملے نہیں ہوئے جتنے آج ہورہے ہیں ۔
لاہور میں سرعام گولیاں برسائی گئیں۔ فیصل آباد‘ جہلم اور گوجرانوالہ میں سیاسی کارکنوں پر حملے کئے گئے کیا یہ جمہوریت ہے نواز شریف کی جمہوریت آمریت سے بھی زیادہ ظالم ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر دنیا میں ہلچل مچ گئی اور جن جن کے نام آئے ان کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں الزامات کا جواب دیا پاکستان میں حکمران تحقیقات کی بجائے دوسروں کو کرپٹ کہہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے نواز حکومت نے خرید رکھے ہیں چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ناز شریف پانامہ پیپرز میں نام آنے پر پھنس گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام الزام تراشی نہیں ایکشن لینا ہے۔
یہ پبلک کا پیسہ تھا جو منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا اگر احتساب کرنا ہے تو پہلے حکمرانوں سے شروع ہونا چاہی ے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر رین نے اپنے تمام اثاثے ڈیکلیئر کیے ہیں نواز شریف نے پانچ سال پہلے پانچ ہزار ٹیکس دیا تھا تو آج پیسہ کہاں سے آگیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.