جمہوریت اور پارلیمنٹ کو کوئی خطرہ نہیں، وزیراعظم چور دروازے سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کراقتدار میں آئے ہیں، انہوں نے پہلے دن ہی پانامہ لیکس پر کمیشن کا اعلان کر دیا تھا، حزب اختلاف پہلے آپس میں ٹی او آرز پر متفق ہوں بعد میں حکومت سے مطالبہ کریں
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی پی ٹی وی سے گفتگو
ہفتہ 30 اپریل 2016 22:46
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کو مطمئن رکھنا مشکل ہوتا ہے، وزیراعظم چور دروازے سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کراقتدار میں آئے ہیں، انہوں نے پہلے دن ہی پانامہ لیکس پر کمیشن کا اعلان کر دیا تھا، حزب اختلاف پہلے آپس میں ٹی او آرز پر متفق ہوں بعد میں حکومت سے مطالبہ کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو میں پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کو مطمئن رکھنا مشکل ہے کیونکہ تحریک انصاف نے پہلے بھی کمیشن کے معاملے پر دھرنے دیئے اور پارلیمنٹ پر حملے کیے۔(جاری ہے)
عمران خان نے مطالبہ کیا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ کے تحت کمیشن نہیں بنتا تب تک ہم حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے سپریم کورٹ کو کمیشن تشکیل دینے کیلئے خط لکھ دیا اب اس کے بعد اپوزیشن ٹی او آرز کے معاملے پر اڑ گئی ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن پہلے متفق ہو کر ٹی او آرز بنا کر حکومت کے پاس لے کر آئے اس کے بعد ہم اس میں ضروری ترامیم کرسکتے ہیں اگر کوئی اچھی تجویز آجاتی ہے تو اس کو شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ موجودہ ٹی او آرز میں بھی ترامیم کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز میں وہ تمام چیزیں شامل کی گئی ہیں جن کا اپوزیشن مطالبہ کر رہی ہے۔ جس دن پانامہ لیکس کی خبر میڈیا میں آئی اسی دن وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس سلسلے میں کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن معاملے کو الجھا رہی ہے۔ پانامہ لیکس میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ق لیگ سمیت دیگے جماعتوں کے لوگوں کے بھی نام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی منتخب حکومت نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش نہیں کیا مگر وزیر اعظم نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے تحت کمیشن کے سامنے وزیراعظم کے بچے بھی پیش ہوں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ جب دھرنا دیا گیا تھا اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا تھا تو ہم پارلیمنٹ کے مورچے میں بیٹھ کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کا دفاع کر رہے تھے مگر اب موجودہ صورتحال میں جمہوریت اور پارلیمنٹ پر کوئی حملہ نہیں ہو رہا اس لئے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئے وہ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم ہیں اس لئے وہ عوام میں جا کر ان سے مخاطب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہ انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے، کچھ موسمی لوگ اس طرح کی پیشنگوئیاں کرتے رہتے ہیں کہ انتخابات اسی سال ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.