وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ایکسپو سنٹر میں مزدوروں کے بچوں کیلئے خدمت کارڈز کے اجراء کی تقریب کے دوران قرضے معاف کرانے اور قومی دولت لوٹنے والوں پر کڑی تنقید
اتوار 1 مئی 2016 19:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ایکسپو سنٹر میں بھٹہ پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کیلئے خدمت کارڈز کے اجراء کی تقریب کے دوران ایک بار پھر قرضے معاف کرانے اور قومی دولت لوٹنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ احتساب اب نہیں تو پھر کبھی نہیں، سب کا کڑا احتساب وقت کی آواز ہے، وزیراعلیٰ نے جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان اور بلاول کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔
وزیراعلیٰ نے جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ قرضے معاف بھی کراتے ہیں ‘ آف شور کمپنیاں بھی بناتے ہیں اور احتساب کا شور بھی مچاتے ہیں، عمران خان آپ تھک جاؤگے لیکن میں قرضے معاف کرانے والوں اور قومی دولت لوٹ کر ملک کو کنگال کرنے والوں سے لوٹی ہوئی رقم واپس لا کر رہوں گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ غریب قوم اور محنت کشوں کی خون پسینے کی کمائی ہے، کس قدر منافقت اور دوغلاپن ہے کہ قوم کی دولت لوٹنے والے اور قبضے کرنے والے احتساب کے بارے میں ریلیاں نکال رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے ایک بچے کی جانب سے وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر کہا کہ اس بچے کے والد کے دور حکومت میں لوٹ مار کا بازار گرم رہا، قومی دولت عوام پر خرچ کرنے بجائے اپنی جیبیں بھری گئیں، اگر ان کے والد کے ایک بھی میگا سکینڈل کی تفصیلات سامنے آ گئیں تو شاید وہ چپ سادھ کر لاڑکانہ جا بیٹھیں، لہٰذا اس بچے کو سوچ سمجھ کر زبان کھولنی چاہیے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.