اللہ نے مزدورں کو بلند مقام دیا ہے ،محنت اور ہاتھ سے کمائی کرنے والا اللہ کی قربت حاصل کرتا ہے ،مزدور اپنے خون اور پسینہ سے رزق حلا ل کماتا ہے ، یہ کمائی اس کے بچوں کیلئے ذریعہ معاش ہے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں دن رات محنت کر نا ہوگی ۔ مزدور ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں حکومت مزدور کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،چائلڈ لیبر کا خاتمہ بھی ایک بہت بڑا المیہ ہے ،حکومت کی خواہش ہے کہ ہر مزدور کا بچہ سکول جائے پنجاب حکومت بھٹہ سے چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور تعلیم کیلئے کام کر رہی ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

اتوار 1 مئی 2016 20:25

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اللہ نے مزدورں کو بلند مقام دیا ہے اور اس کی محنت اور ہاتھ سے کمائی کرنے والا اللہ کی قربت حاصل کرتا ہے مزدور اپنے خون اور پسینہ سے رزق حلا ل کماتا ہے اور یہ کمائی اس کے بچوں کیلئے ذریعہ معاش ہے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں دن رات محنت کر نا ہوگی انہوں نے کہا کہ مزدور ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں حکومت مزدور کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے وسائل بروئے کار لا رہی ہے جبکہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ بھی ایک بہت بڑا المیہ ہے حکومت کی خواہش ہے کہ ہر مزدور کا بچہ سکول جائے پنجاب حکومت بھٹہ سے چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور تعلیم کیلئے کام کر رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایجوکیشن اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے خدمت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزدور کے جوبچے سکول میں داخل ہوں گے ان میں خدمت کارڈ کی تقسیم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے والوں میں2ہزار وپے اور 1ہزار ماہانہ دینے کے علاوہ بچوں میں سکول یونیفارم،جوتے،سٹیشنری اور کتابیں فری دی جائیں گی اے ڈی سی طارق کریم کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل نارووال کے 14،تحصیل ظفروال کے28اور تحصیل شکرگڑھ کے40خاندانوں کے 240بچوں میں خدمت کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں تقریب میں ای ڈی او ایجوکیشن غیاث صابر،ڈی او ایجوکیشن عارف شہزاد کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :