اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے لئے موٴثر اقدامات کئے جائیں، قائداعظم کے نظریات اور علامہ اقبال کے افکار کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے، انتہا پسندی جیسے مرض کے خاتمے کے لئے علمی و ادبی سرگرمیوں کا فروغ نہایت ضروری ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی عرفان صدیقی سے ملاقات میں گفتگو
پیر 2 مئی 2016 12:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے لیے مشیر عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔انہوں نے اپنے ڈویژن کی کارکردگی بالخصوص بطور سرکاری زبان اردو کے نفاذ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کے لئے موٴثر اقدامات کئے جائیں کیونکہ یہ آئینی تقاضا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم کے نظریات اور علامہ اقبال کے افکار کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتہا پسندی جیسے مرض کے خاتمے کے لئے علمی و ادبی سرگرمیوں کا فروغ نہایت ضروری ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں کامیاب قومی کتاب میلہ منعقد کرنے پر عرفان صدیقی کو مبارک باد دی اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں صوبوں تک بھی پھیلائی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.