پاکستانی نژاد باڈی بلڈر کی کوریا میں ” مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ “ میں دوسری پوزیشن

منگل 3 مئی 2016 12:35

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) پاکستانی نڑاد باڈی بلڈر جمال سعود نے کوریا میں ہونے والی”مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ “ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوریا میں ہونے والی”مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ “ میں دنیا بھر کے تن سازوں نے حصہ لیا جب کہ پاکستانی نڑاد باڈی بلڈر جمال سعود نے اپنی خوبصورت جسامت سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فیزیکل فٹنس برائے ماڈلنگ کے ایونٹ میں فتح حاصل کرکے جمال سعود نے پہلی بار پاکستان کا نام فاتحین میں لکھوایا۔دوسری جانب پاکستانی شائقین نے جمال سعود کی اس کامیابی پرسوشل میڈیا پرڈھیروں مبارکباد دی اور سعود جمال کو پاکستان کا فخر قرار دیا۔