سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کا جی 4 فارمولا خود غرضی پرمبنی ہے ‘ملیحہ لودھی
منگل 3 مئی 2016 14:25
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہیے ‘ مستقل نشستوں میں اضافے کا جی فور فارمولا خود غرضی پر مبنی ہے۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا انٹرگورنمنٹ مباحثے میں خطاب میں کہنا تھا کہ ریاستوں کی خود مختار برابری کا اصول مساوی مواقع کا تقاضا کرتا ہے اس لئے سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہیے اور سلامتی کونسل میں توسیع کا مقصد تمام ممبران کے تحفظات کا ازالہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ مستقل نشستوں میں اضافے کا جی 4 فارمولا خود غرضی پرمبنی ہے جس سے دیگر ممالک کے حقوق صلب ہوتے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، جوابدہ، شفاف اورموثربنایا جائے جب کہ نمائندگی کا تصوراحتساب کے بغیرکھوکھلا ہوگا، محدود مدت کیلئے انتخاب کے ذریعے اضافی نشستیں ہی مساوی مواقع فراہم کریں گی اور متواترانتخابات ہی نمائندوں کو قابل احتساب بنانے کا واحد راستہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.