2018کے عام انتخابات (ن) لیگ کیخلاف عوامی ریفر نڈم ثابت ہوں گے ‘ملک کو بحرانستان بنانے والی (ن) لیگ کس منہ سے آئندہ عام انتخابات میں کا میابی کے خواب دیکھ رہے ہیں؟قوم بے روزگاری او ر مہنگائی ہاتھوں تنگ آکر خو دکشیا ں کر رہی ہے اور بے حس حکمرانوں کو ملک اور قوم کے نہیں اپنے سیاسی مفادات زیادہ عزیز ہیں ‘8مئی کا تحر یک انصاف کا جلسہ بھی کا میابی کے نئے ریکارڈ قائم کر یگا عوام تحر یک انصاف کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں
سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور وفود سے بات چیت
منگل 3 مئی 2016 20:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات (ن) لیگ کیخلاف عوامی ریفر نڈم ثابت ہوں گے ‘ملک کو بحرانستان بنانے والی (ن) لیگ کس منہ سے آئندہ عام انتخابات میں کا میابی کے خواب دیکھ رہے ہیں؟قوم بے روزگاری او ر مہنگائی ہاتھوں تنگ آکر خو دکشیا ں کر رہی ہے اور بے حس حکمرانوں کو ملک اور قوم کے نہیں اپنے سیاسی مفادات زیادہ عزیز ہیں ‘8مئی کا تحر یک انصاف کا جلسہ بھی کا میابی کے نئے ریکارڈ قائم کر یگا عوام تحر یک انصاف کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ۔
اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران آئندہ عام انتخابات میں کا میابی کا جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورا نہیں ہوگا کیونکہ عوام حکمرانوں کی پالیسوں سے اتنا تنگ آچکے ہیں کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبر یز ہو رہا ہے اور وہ ناائل حکمران کو مزید برداشت کر نے کو تیار نہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان اور تحر یک انصاف کے موقف کیساتھ کھڑے ہیں اس لیے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں اور حکمرانوں کے خلاف ہوگا اور عوام حکمرانوں سے ایک ایک ظالم کا حساب لیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو بحرانستان بنادیا ہے اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل میں کمی کی بجائے بدتر ین اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے نااہل اور عوام دشمن پالیساں رکھنے والے حکمرانوں کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے اب 8مئی کو بھی تحر یک انصاف کا جلسہ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر یگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.