عالمی یوم صحافت پر پی ایف یو جے ، این پی سی اور آر آئی یو جے کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد
منگل 3 مئی 2016 22:20
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) عالمی یوم صحافت کے موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نیشنل پریس کلب (این پی سی) اور راولپنڈی اسلام آباد یونین جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب سے سپر مارکیٹ تک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر شرکا نے آزادی صحافت کے حق میں نعرے لگائے اور حکومت سے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے۔
شرکاء نے آزادی صحافت کے مطالبات پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ ہمیں اس بات کا تعین کرنا ہوگا کہ آزادی صحافت کو اصل میں خطرہ کس سے ہے، کیا ہمیں حکومت، اپوزیشن، سکیورٹی اداروں، دہشت گردوں یا میڈیا مالکان سے خطرات لاحق ہیں۔(جاری ہے)
اس سوال کا جواب ملنے کے بعد ہی اس ضمن میں لائحہ عمل طے کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری نیشنل پریس کلب عمران یعقوب ڈھلوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان صحافیوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے بدترین ممالک میں شامل ہے اور اس فہرست میں ہمارا نمبر چوتھا ہے۔ ہمارے ملک میں فاٹا اور بلوچستان میں کچھ ایسے علاقے بھی جہاں صحافی آزادانہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتے بلکہ اب تو اسلام آباد میں بھی میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے بعد صحافی وفاقی دارالحکومت میں بھی خود غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح کسی سانحہ کا انتظار کئے بغیر میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی یقینی بنائے۔ اس ضمن میں صحافیوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا اور کسی خبر کے لئے خود کو خبر نہ بننے دیں۔ آر آئی یو جے کے صدر علی رضا علوی نے کہا کہ آزادی صحافت کے حوالے سے صحافیوں کی جدوجہد کی تاریخ بہت طویل ہے، کوئی آمر بھی صحافیوں کو نہیں دبا سکا۔ صحافیوں نے کوڑے کھائے، جیلیں کاٹیں مگر کسی کے آگے جھکے نہیں۔ انہوں نے کہا میڈیا کو مختلف طبقات اپنی مرضی سے چلانا چاہتے ہیں اور بعض مالکان مختلف ایجنڈے لے کر چل رہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے۔ ملک میں آزادانہ صحافت کے فروغ کے لئے غیر جانبدارانہ صحافت کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان کارکنوں کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں اور فیلڈ ورکرز کو حفاظتی سامان فراہم کریں۔ آر آئی یو جے کے سیکرٹری بلال ڈار نے کہا کہ بلوچستان میں دو صحافیوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے گئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ریلی سے ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب بشیر عثمانی نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.