ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادیا
میاں محمد ندیم بدھ 4 مئی 2016 13:52
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04مئی۔2016ء) ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادیا،آئندہ سماعت 12 مئی کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج سید کوثرعباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی،عدالت نے چالان پیش نہ کرنے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب تک چالان جمع نہیں ہوتا کیس کا ٹرائل نہیں کرسکتا،انتظار کر رہا ہوں کہ آج چالان ایف آئی اے جمع کرا دے۔
تاہم ایف آئی اے نے وقفہ کے بعد عدالت کے حکم پرساتویں بارچالان پیش کردیا،تفتیشی افسر شہزاد ظفرنے بتایا کہ تمام اعتراضات دور کر دیئے ہیں،مقدمہ کے ساتھ ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر متعلقہ دستاویزات منسلک کر دئیے۔(جاری ہے)
چالان میں ملزم محسن علی کو براہ راست قاتل جبکہ معظم علی اورخالد شمیم معاونت کار قراردیا گیا،ملزم معظم نے رقم فراہم کی،محسن اور کاشف کامران نے چھریوں کے وار سے عمران فاروق کو قتل کیا،آئندہ سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی گئی جو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی، تفتیشی افسر شہزاد ظفر نے ملزمان کا عبوری چالان ساتویں بار عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تمام عدالتی اعتراضات دورکردیئے ہیں۔مقدمہ کے ساتھ متعلقہ دستاویزات منسلک ہیں، عبوری چالان میں ملزم محسن علی کو براہ راست قاتل جبکہ معظم علی اور خالد شمیم کو معاونت کار قرار دیا گیا ہے، چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم معظم نے رقم فراہم کی، محسن اور کاشف نے 16 ستمبر 2010 کی شام ساڑھے 5 بجے چھریوں کے وار سے عمران فاروق کو قتل کیا۔ملزمان نے قتل کا منصوبہ مشترکہ طور پر تیار کیا، ملزمان ڈاکٹرعمران فاروق کو ایم کیوایم کی لیڈر شپ کے لیے خطرہ تصور کرتے تھے، عدالت نے 12 مئی سےکیس کا جیل ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے کو پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران ملزم خالد شمیم کی اہلیہ بینا خالد بھی عدالت میں موجود تھیں، گذشتہ سماعت پر عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے چالان نا پیش کرنے پر کیس سننے سے معذرت کرلی تھی، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر آج سماعت کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.