طالبان کے نمائندوں کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران افغان امن مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت سامنے نہ آسکی
دورے نے پاکستانی حکام کو امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی امید دیدی
جمعرات 5 مئی 2016 16:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) طالبان کے نمائندوں کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران افغان امن مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت سامنے نہ آسکی ‘ دورے نے پاکستانی حکام کو امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی امید دیدی۔طالبان نمائندوں کے دورے کے حوالے سے ایک سینئر عہدیدار نے نجی ٹی وی کو بتایا طالبان نے انکار نہیں کیاوہ صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں ‘گزشتہ ہفتے قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے شہاب الدین دلاور، جان محمد مدنی اور ملا عباس پر مشتمل تین رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
عہدیدار کے مطابق طالبان کی مستقبل کی حکمت عملی، افغانستان میں جنگ کی صورتحال اور اور افغان حکومت کی مذاکرات کے حوالے سے پوزیشن پر منحصر ہوسکتی ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا ایک روز قبل ایک صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگرچہ طالبان نے نئے حملوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے لیکن اب تک انہوں نے کوئی بڑا آپریشن نہیں کیاجس سے امید ملتی ہے کہ اگر زمینی صورتحال مستحکم رہی تو امن مذاکرات جلد بحال ہوں گے۔
سینئر عہدیدار کے مطابق اگر افغانستان میں جنگ بندی ہوجائے اور افغان حکومت مذاکرات کے حوالے سے اپنی پوزیشن مزید واضح کرے تو طالبان دوبارہ مذاکرات کی میز پر آسکتے ہیں۔عہدیدار نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم تو نہیں دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد ابتدائی رابطے ہوسکتے ہیں، جس سے امن مذاکرات کے باضابطہ آغاز میں مدد ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.