پاک فوج نے جنگ میدان سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،جنرل راحیل شریف
آرمی چیف کا پانچویں پیسز چیمئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت ،مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا،آئی ایس پی آر
جمعہ 6 مئی 2016 17:22
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے،پاک فوج کے جوانون نے میدان جنگ سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحتیوں کالوہا منوایا ہے،ہمارے جوان کھیل کے شعبے میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔
(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ لاہور میں ہونے والی پانچویں پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا،اس تقریب میں کو کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علوی بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جدید جنگی ٹیکنالوجی کے باوجود بھی نوجوان سپاہیوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اپریل سے لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پاک فوج کے جسمانی حربی اہلیت اور کارکردگی کے مقابلے 6 مئی تک جاری رہے، جسمانی مقابلوں میں راولپنڈی کور کی ٹیم نے پہلی جبکہ کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، مقابلوں میں ملک بھر سے 275 فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.