شفافیت اور بہتر نظم و نسق موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے،موجودہ دور حکومت میں بدعنوانی کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا،حکومت کی سرمایہ کار اور تاجر دوست پالیسیوں سے معاشی بحالی ممکن ہوئی
وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 6 مئی 2016 21:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ شفافیت اور بہتر نظم و نسق موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے،موجودہ دور حکومت میں بدعنوانی کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا،حکومت کی سرمایہ کار اور تاجر دوست پالیسیوں سے معاشی بحالی ممکن ہوئی ۔ وہ جمعہ کو اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔
ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کی سرمایہ کار اور تاجر دوست پالیسیوں سے معاشی بحالی ممکن ہوئی ، اصلاحات کی بدولت معیشت کے شعبے میں بہتری آئی، معاشی سر گرمیوں سے میڈیا کی صنعت کو بھی فائدہ ہوا ہے، اشتہارات کی مد میں محاصل میں اضافہ معاشی سر گرمیوں میں فروغ کا عکاس ہے۔(جاری ہے)
پرویز رشید نے کہا کہ تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی سے ٹیلی کام صنعت میں بھی انقلاب آیا ہے، ترقیاتی سرگرمیوں سے ہر شعبہ زندگی میں مواقع پیدا ہو رہے ہیں، شفافیت اور بہتر نظم و نسق موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے، موجودہ دور حکومت میں بدعنوانی کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا، سرکاری شعبے کے اشتہارات میں شفافیت کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے مسائل کو حل کیا جائے گا اور میڈیا کی صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرپرویز رشید نے اشتہارات کے عمل کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت بھی کیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.