مشنری تعلیمی اداروں نے صوبہ ،خصوصاً کراچی میں تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، گورنر سندھ
جمعہ 6 مئی 2016 22:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ مشنری تعلیمی اداروں نے صوبہ اور خصوصاً کراچی میں تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ان کے ذریعہ طالب علموں کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہوسکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونونٹ آف جیزز اینڈ میری کی سسٹر میری لینگن سے ملاقات کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مشنری تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طالب علموں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ ان اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ شخصیت سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے بھرپور اعتماد کے حامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کا شاندار تعلیمی ریکارڈ تعلیم کے میدان میں انتظامیہ کی لگن اور محنت کا واضح ثبوت ہے گورنر سندھ نے کونونٹ کی نئی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں اور یقین دلایا کہ اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.